اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹرز میں جمہوریہ سیشلز کے وفد کا دورہ

image

جمہوریہ سیشلز کے تین رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جس کا مقصد انسدادِ منشیات کے شعبے میں پاکستان کے تجربات اور تعاون کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

اے این ایف کی جانب سے بریگیڈیئر راشد محمود نے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور وفد کو منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور نشہ آور مواد کے استعمال کے خاتمے کے لیے ادارے کی کامیابیوں، آپریشنل حکمتِ عملیوں اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں فریقین نے انسدادِ منشیات کے شعبے میں تکنیکی تعاون، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ اقدامات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سیشلز کے وفد نے اے این ایف کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی و بین الاقوامی سطح پر حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مذاکرات کے اختتام پر پاکستان اور سیشلز کے درمیان مستقبل میں مشترکہ تعاون اور رابطوں کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US