ٹھٹھہ: کے الیکٹرک کا فورتھ فیز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند ہونے کا معاملہ تاحال برقرار ہے۔
ترجمان کے مطابق فورتھ فیز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 48 گھنٹے سے زائد وقت سے معطل ہے، کیبل فالٹ تاحال درست نہیں ہو سکا، کے الیکٹرک ٹیم مرمتی کاموں میں مصروف ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ زیرِ زمین کیبل فالٹ کے باعث بحالی کے کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم کے الیکٹرک حکام زیرِ زمین فالٹ کی مرمت میں مصروف اور بجلی بحالی کے لیے کوشاں ہیں،
ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور مرمتی کاموں میں بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے،
دونوں اداروں کی کوشش ہے کہ بجلی جلد بحال ہو تاکہ پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کی جا سکے۔
یاد رہے کہ 5 نومبر بروز بدھ کو فورتھ فیز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کیبل فالٹ کے باعث بند ہوئی تھی، تین پمپس بند ہونے سے شہر کو اب تک 140 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔