سینیٹ اجلاس : 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری ، اپوزیشن کا احتجاج

image

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں 27 ویں ترمیم کے معاملے پر سینیٹ کا اجلاس ہو رہا ہے ۔۔ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق شق وار منظوری کا عمل جاری یے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیمی بل منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی۔ اس دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور بل کی کاپیاں اسپیکر پر اچھال دیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے شق وار 49 ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کا مکمل مسودہ منظور کیاتھا ۔

ترمیمی ڈرافٹ میں آئینی عدالتوں کے قیام، زیرِ التوا مقدمات کے فیصلوں کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے، اور فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئر فورس و ایڈمرل آف فلیٹ کے عہدے رکھنے والے افراد کو تاحیات یونیفارم میں رہنے کی اجازت سے متعلق شقیں شامل ہیں۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترمیمی عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر اپنی آراء پیش کیں یہ آئینی اصلاحات ملک کے لیے ایک اہم پیش رفت ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیمی بل آج شام قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جہاں اسے کثرتِ رائے سے منظور کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US