سعودی قیادت کا خراجِ تحسین، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا

image

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سعودی عرب میں اعلیٰ عسکری اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر (ایکسِلینٹ کلاس) سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی سلامتی، عالمی صورتِ حال، اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا جو سعودی عرب کا سب سے اعلیٰ سطح کا عسکری اعزاز ہے۔

سعودی عسکری قیادت نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پاکستانی فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دفاعی اور عسکری تعلقات کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US