ایک کروڑ کازیور اور دلہا کا ڈالروں کا ہار.. ڈاکٹر نبیحہ کی شادی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

image

“مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ہمارا نکاح مولانا طارق جمیل صاحب پڑھائیں گے،” ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے خوشگوار حیرت کے ساتھ بتایا۔ “انہوں نے خود خواہش ظاہر کی کہ وہ ہمارا نکاح پڑھائیں گے، اور پھر دو دن کے اندر سب کچھ طے ہوگیا۔ یہ سب میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں تھا۔ ہمارا ولیمہ ایک ماہ بعد ہوگا، اور یقیناً یہ شادی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی شادیوں میں سے ایک ہوگی۔”

معروف کلینیکل سائیکالوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، مگر اس بار وجہ کوئی تنازعہ نہیں بلکہ ان کی نئی زندگی کی شروعات ہے۔ اپنے کولیگ اور قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کے بعد ڈاکٹر نبیحہ نے مداحوں کو سرپرائز دیا۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان اور حارث کھوکھر کا نکاح مولانا طارق جمیل کے گھر ان کے ڈرائنگ روم میں سادگی مگر عقیدت کے ساتھ منعقد ہوا۔ معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے خود اس نکاح کی رسم ادا کی، جب کہ معروف اینکر فرح اقرار سمیت شوبز و میڈیا کے دیگر افراد بھی تقریب میں شریک تھے۔

نکاح کے موقع پر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے آف وائٹ رنگ کا خوبصورت مگر سادہ سا جوڑا زیب تن کیا جو معروف ڈیزائنر حنا سلمان نے تیار کیا تھا، جس کی قیمت ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ان کے زیورات کی مالیت بھی تقریباً ایک کروڑ روپے تھی۔ ان کے شوہر حارث نے بھی آف وائٹ شیروانی اور قُلہ پہن کر اہلیہ کے ساتھ خوبصورت انداز میں ٹوئن کیا۔ ساتھ ہی گلے میں ڈالروں کا ہار بھی پہنا.

نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ڈاکٹر نبیحہ بےحد خوش اور مطمئن دکھائی دے رہی ہیں۔ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان ایک لمبے عرصے تک بیوہ رہ چکی ہیں۔ ان کے پہلے شوہر ان سے عمر میں خاصے بڑے تھے اور ان کے انتقال کے بعد نبیحہ نے اپنی زندگی میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دوبارہ سنبھالی۔ ان کے کئی بیانات اور ویڈیوز ماضی میں سوشل میڈیا پر تنازعات کا باعث بنے، لیکن اب وہ اپنی نئی زندگی کے آغاز پر خوشی اور اعتماد کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ان کے بقول، “میں نے زندگی میں بہت کچھ دیکھا، لیکن آج میرا یقین بڑھ گیا ہے کہ اللہ ہمیشہ بہتر وقت پر بہترین فیصلے کرتا ہے۔”


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US