ڈاکٹر نبیحہ کا سیٹ اصلی ہے یا جعلی.. صارفین نے مصنوعی زیور کی ویڈیو دکھا کر نئی بحث چھیڑ دی ! دیکھیں

image

ڈاکٹر نبیحہ علی خان، جو ایک کلینیکل سائیکالوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں، ان دنوں اپنی وائرل نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اُن کے نکاح کی تقریب ان کے ساتھی حارث کھوکھر کے ساتھ انجام پائی، اور اس موقع پر اُن کے سادہ مگر نفیس انداز کو مداحوں نے خوب سراہا۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے نکاح کے دن ایک انتہائی خوبصورت مگر سادہ سا آف وائٹ بریڈل ڈریس پہنا، جو معروف ڈیزائنر حنا سلمان نے تیار کیا تھا۔ لباس پر کم مگر نفیس کام کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے بھاری جیولری سیٹ پہنا، جبکہ اُن کے شوہر حارث کھوکھر نے بھی اُن کے ساتھ ٹوئننگ کرتے ہوئے آف وائٹ شیروانی اور قُلہ کا انتخاب کیا۔ جوڑے کا یہ ہم رنگ انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا اور دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

تاہم، جیسے ہی ڈاکٹر نبیحہ نے ایک انٹرویو میں اپنے لباس اور جیولری کی قیمت بتائی، تو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی۔ اُن کے مطابق، اُن کا زیورات کا سیٹ ایک کروڑ روپے مالیت کا تھا، جبکہ اُن کا لباس بھی تقریباً ایک کروڑ روپے کا تھا۔ یہ سن کر صارفین نے ان کے دعوے پر یقین کرنے سے انکار کر دیا اور خود تحقیق شروع کر دی۔

کئی صارفین نے مشہور برانڈ ہیرا جیولرز کے ڈیزائنز دیکھ کر دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نبیحہ کے زیورات دراصل مصنوعی ہیں۔ ایک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں تقریباً وہی جیولری سیٹ دکھایا گیا جو ڈاکٹر نبیحہ نے نکاح کے دن پہنا تھا۔ ویڈیو سامنے آتے ہی تبصروں کا طوفان آ گیا۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ سیٹ سستا لگتا ہے، اس میں نہ کوئی فائنشنگ ہے نہ ہی وہ معیار جو سونا یا قیمتی زیورات میں ہوتا ہے۔ ایک صارف نے لکھا: “یہ بالکل بھی اصلی سونا نہیں لگتا، اگر مصنوعی زیورات پہننا ہی تھا تو کم از کم اچھے معیار کے پہنتی۔”

ایک اور نے کہا: “یہ بہت فیک لگ رہا ہے۔”

جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا: “یہ سب جھوٹ ہے، وہ صرف مشہور ہونے کے لیے ایسی باتیں کر رہی ہیں۔”

ایک اور نے طنزیہ انداز میں لکھا: “اور وہ کہہ رہی ہیں کہ یہ سیٹ ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہے!”

کچھ صارفین نے حقیقتاً قیمتوں کا موازنہ بھی پیش کیا۔ ایک خاتون نے لکھا: “میرے پاس 40 تولے سونا ہے، مختلف جیولری سیٹس کے ساتھ، مگر اُس کی بھی اتنی مالیت نہیں بنتی۔ ایک موتی یا پرل والا سیٹ اتنا مہنگا نہیں ہو سکتا، تو یہ دعویٰ درست نہیں لگتا۔”

ڈاکٹر نبیحہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اُن کے انداز اور پُراعتماد شخصیت کے باعث وہ اکثر تنازعات کا حصہ بن جاتی ہیں۔ تاہم اُن کے چاہنے والے اب بھی اُن کے نکاح کو خوشیوں بھرا لمحہ قرار دے رہے ہیں اور اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US