کراچی میں پہلی بار ایمبولینسوں کے لیے خصوصی لین قائم

image

کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سڑکوں پر ایمبولینسوں کے لیے مخصوص لین باقاعدہ طور پر فعال کر دی گئی ہے۔ پہلی ایمبولینس لین شہر کے مصروف تجارتی علاقے صدر کی مینسفیلڈ اسٹریٹ پر قائم کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق یہ خصوصی لین تجاوزات کے خلاف کارروائی کے بعد فعال کی گئی تاکہ ہنگامی حالات میں ایمبولینسوں کو بلا رکاوٹ راستہ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ شہری جانوں کے تحفظ اور ریسکیو سسٹم کی بہتری اولین ترجیح ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع جنوبی کی دیگر اہم سڑکوں پر بھی اسی طرز کی خصوصی ایمبولینس لینز جلد فعال کی جائیں گی تاکہ ہنگامی خدمات مزید تیزی اور مؤثر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US