گورنر سندھ سے یو اے ای کے قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

image

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل عتیق بخیت الرومیتی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک، یو اے ای تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران یو اے ای کے قونصل جنرل نے گورنر سندھ کو 2 دسمبر کو ہونے والی متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت دی۔

گورنر سندھ نے قونصل جنرل عتیق بخیت الرومیتی کی سفارتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں گولڈ میڈل اور تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات اعتماد، احترام اور مضبوط دوستی کی بنیاد پر قائم ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی سرگرمیوں اور باہمی تعاون میں مزید تیزی لانے پر بھی گفتگو کی۔ یو اے ای کے قونصل جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات آئندہ بھی مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US