مین ہول میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کا معاملہ سندھ اسمبلی میں گرما گرمی

image

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے مین ہول میں گر کر بچے کی جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقعے پر ہر شخص غمزدہ ہے اور ہم متوفی بچے کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سندھ اسمبلی کیے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جیسے ہی واقعہ پیش آیا ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ وزیر کے مطابق اس حوالے سے میئر کراچی سے بات ہوئی جنہوں نے بتایا کہ شہر میں 88 ہزار مین ہولز پر ڈھکن لگا دیے گئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جس شخص یا محکمے کی کوتاہی سے یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے تو میں وزارت چھوڑنے کو بھی تیار ہوں۔ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ غفلت ثابت ہونے پر متعلقہ افسران یا ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US