مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے ایک بار پھر تیزی پکڑ لی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں دو ہزار 315 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار 83 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ سونا بھی مزید دو ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر چار لاکھ 46 ہزار 862 روپے میں دستیاب ہے۔
ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 245 ڈالر تک جا پہنچی۔