ڈاکو مارنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکار پولیس کو خراجِ تحسین

image

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شکارپور میں پولیس آپریشن کے دوران زخمی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا اور ان کے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور عیادت کا پیغام بھیجا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی، ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو اور دیگر دو اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنانے کے لیے اسپتال انتظامیہ کو فوری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈاکو سرینڈر نہیں کریں گے ان سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ شکارپور میں امن و امان ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے۔ جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس آپریشن وسیع کیا جائے اور امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US