کندھ کوٹ: تھانہ گبلو کی حدود گاؤں گلاب بنگوار میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جہاں ملزم نے فائرنگ کرکے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل اور ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گھریلو تنازع پر ملزم نے اہل خانہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت چار افراد کی جان لے لی جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
جاں بحق ہونے والوں میں ابتدائی طور پر رحیم بخش اور مائی توڈی کے نام سامنے آسکے ہیں جبکہ زخمی کا نام ہیبت بنگوار معلوم ہوا ہے۔ دیگر 2 مقتولین کے نام فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے، تاہم افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
کچے کا علاقہ ہونے کے باعث پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی، جبکہ اطلاع دیے جانے کے باوجود ایمبولینسز بھی نہیں پہنچ سکیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے، جبکہ ملزم جتوئی بنگوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔