سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تقریباً 12 سال قبل بانی پی ٹی آئی کو اقتدار تک پہنچانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا، جس کی سربراہی فیض حمید کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم تھے اور بانی پی ٹی آئی نے چار سال تک ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائیوں کے احکامات فیض حمید کی جانب سے آتے تھے اور 9 مئی کے واقعات بھی بانی پی ٹی آئی کے لیے برپا کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ذمہ داروں کو انجام تک نہ پہنچایا گیا تو یہ ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فیض حمید کو اپیل کا حق حاصل ہے لیکن نواز شریف کو یہ حق نہیں دیا گیا تھا۔