محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے بھائی، سابق نائب تحصیلدار نجف حمید کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
تحقیقات مبینہ بے نامی جائیدادیں بنانے، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور سرکاری محکموں میں غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزامات پر کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس کیس میں محکمہ مال کے عملے اور قریبی عزیزوں سمیت مجموعی طور پر 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ دیگر ملزمان میں ملک رومان، ملک زاہد اعوان، عمر حبیب، طلحہ زبیر، ملک سعد اصغر، زاہد اقبال پٹواری، عبدالجلیل پٹواری، سرفراز احمد گرداور اور ظفر علی خان پٹواری دھرابی شامل ہیں، جنہیں انکوائری کا سامنا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق شواہد کی روشنی میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔