پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی خیبر پختونخوا کی تنظیم سے رابطہ کاری کیلیے مرکزی سطح پر کمیٹی قائم کردی۔
پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی تنظیم سے رابطہ کاری کیلیے کمیٹی میں سید نیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔
پی پی پی خیبر پختونخوا کی تنظیم سے رابطہ کاری کے لیے بننے والی کمیٹی کا نوٹیفکیشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹکل سیکریٹری جمیل سومرو نے جاری کردیا۔