شہدا کے ورثا کیلیے امدادی رقم ایک کروڑ روپے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بڑا اعلان

image

شہدا کے ورثا کے لیے امدادی رقم میں نمایاں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کا عملی اعتراف کیا جا رہا ہے۔

پشاور میں پاک بھارت جنگ کے دوران شہید ہونے والے فورسز اہلکاروں کے ورثا سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ نے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی نے شہدا کے ورثا امدادی رقم 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا، جبکہ زخمی اہلکاروں کیلیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔ یہ اقدام فورسز اور ان کے خاندانوں کے حوصلے کو بلند کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہدا کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہدا قوم کا فخر ہیں اور ان کے ورثا کی کفالت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US