وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں جائیدادوں کی قیمتوں کے تعین (ویلیوایشن) کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔
ایف بی آر نے 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن مقرر کی تھی، جس پر پراپرٹی سیکٹر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ایف بی آر نے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے مزید ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔