بلوچستان میں دہشت گردی اور جرائم کی کوئی گنجائش نہیں، سرفراز بگٹی

image

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پنجگور میں بینکوں و املاک پر حملوں میں جرات کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت قابل تحسین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے پنجگور میں بینکوں اور املاک پر حملوں کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کے جوانوں نے جس جرات اور پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل دودا نعیم نے فرض کی راہ میں جان دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی، قوم ان کی مقروض ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی اور جرائم کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست پوری قوت سے نمٹتی رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US