مانسہرہ میں کار حادثے کا شکار، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

image

مانسہرہ میں مہران گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اچھڑیاں انٹر چینج کے مقام پر پیش آیا جہاں مہران گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے جن میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ طاہر الدین اور 5 سالہ زینب کے ناموں سے ہوئی۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے کنگ عبد اللہ اسپتال منتقل کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US