پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

image

بدھ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی، جس کے باعث موٹرویز اور اہم شاہراہوں پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مختلف مقامات پر گاڑیوں کو احتیاط کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت کی گئی۔

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک رہی، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 355 تک پہنچ گیا، جو مضرِ صحت سطح سے کہیں زیادہ ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہے اور شہریوں کو صاف ہوا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آلودگی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US