میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والے جوآن پیڈرو فرانکو، جنہیں دنیا کا سب سے وزنی شخص قرار دیا گیا تھا 41 سال کی عمر میں گردوں کے شدید انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ چند روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم صحت میں مسلسل خرابی کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، 2017 میں جوآن پیڈرو فرانکو 1,322 پاؤنڈ (تقریباً 600 کلوگرام) وزن کے ساتھ دنیا کے سب سے موٹے زندہ انسان کے طور پر ریکارڈ میں شامل ہوئے تھے اور طویل عرصے تک بستر تک محدود رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، زندگی کے معمولات میں مشکلات کی وجہ سے جوآن پیڈرو نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سرجری اور ڈائیٹنگ کے ذریعے اپنا وزن تقریباً 590 کلوگرام تک کم کر لیا تھا۔