وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

image

عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی مسلسل عدم حاضری کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ کیس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ریاستی اداروں کے خلاف غیر ذمہ دارانہ اور گمراہ کن الزامات عائد کیے، جس پر عدالت نے نوٹس لیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی بھی عہدے یا منصب پر فائز شخص کو عدالتی احکامات سے استثنا حاصل نہیں۔ کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US