امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے خلاف ’بڑے پیمانے پر حملے‘ کیے ہیں اور اِس دوران صدر نکولس مادورو اور اُن کی اہلیہ کو حراست میں لے کر کے بیرون ملک منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینیزویلا پر حملے کا حکم دیا تھا جس کے بعد دارالحکومت کاراکس میں دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی ہیں۔
- امریکہ نے وینزویلا کے صدر مادورو اور اُن کی اہلیہ کو حراست میں لےکر بیرون ملک منتقل کر دیا: صدر ٹرمپ
- بی بی سی کے امریکی پارٹنر سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی فوجی تنصیبات سمیت مختلف مقامات پر حملے کا حکم دیا ہے
- وینیزویلا کے صدر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے
- اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران آٹھ مظاہرین کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے
- اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو فوری خط لکھا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو مداخلت پسند قرار دیا ہے
امریکہ نے وینزویلا کے صدر مادورو اور اُن کی اہلیہ کو حراست میں لےکر بیرون ملک منتقل کر دیا: صدر ٹرمپ