10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی خوشی نے باپ کو بیٹیوں کے نام بھلا دیے

image

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک جوڑے کے ہاں 10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی جس نے خاندان اور علاقے میں خوشی کی لہر پیدا کر دی۔

رپورٹس کے مطابق 37 سالہ خاتون کی شادی 38 سالہ سنجے کمار سے 2007 میں ہوئی تھی اور 19 سال کے دوران جوڑے کے ہاں 10 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ سنجے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اور ان کی بیٹیاں بیٹے کے لیے بے حد خوش ہیں اور خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اب خاندان میں بیٹا بھی شامل ہو گیا ہے۔

سنجے کے مطابق ان کی پہلی بیٹی 12 ویں کلاس کی طالبہ ہے جبکہ بیشتر بیٹیاں اسکول جاتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سنجے بیٹیوں کے نام بھول گئے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام بیٹیوں کو تعلیم دلوانے کے خواہشمند ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US