کراچی: نکاح کے بعد لڑکی کا شادی سے انکار، نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی

image

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی ناتھا خان گوٹھ کے گھر میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ خودکشی ثابت کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک نوجوان کی شناخت 25 سالہ حماد محمد کے نام سے ہوئی، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک نوجوان نے لڑکی کا رشتے سے انکار پر خودکشی کی ہے، مزید بتایا گیا کہ نوجوان کا رشتہ اپنے ماموں کی بیٹی سے ہوا تھا، جبکہ 2 ماہ قبل اس کا ماموں کی بیٹی سے قبل نکاح بھی ہوچکا تھا۔

خودکشی کی وجہ بتاتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ ماموں کی بیٹی کی جانب سے رشتے سے انکار پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US