خیبر میں گاڑی کو حادثہ، 5 دوست جاں بحق، دلہا معجزانہ طور پر محفوظ

image

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں دلہے کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق ہوگئے جبکہ دلہا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

حادثہ بابِ خیبر کے سامنے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دلہا کی آج شادی ہونے والی تھی اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہا کو سیلون میں تیار کرنے کے بعد اس کے دوست واپس گھر لے جا رہے تھے، حادثے کے نیتجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو گاڑی سے نکال کر قریبی واقع جمرود اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سامنے آئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US