ایران میں مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے بے قابو، اموات 217 تک پہنچ گئیں

image

ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری پُرتشدد مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف شہروں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 217 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات سے حکومت مخالف مظاہروں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں متعدد شہروں میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی، جس کے نتیجے میں 26 بینک، 25 مساجد، 2 اسپتال اور 48 فائر ٹرکوں کو نقصان پہنچا، جبکہ سرکاری عمارتوں اور پولیس اسٹیشنز پر بھی حملے کیے گئے، جس سے کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ایمبولینسوں، بسوں اور شہریوں کی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا اور متعدد مقامات پر آگ لگا دی۔ سکیورٹی فورسز نے اب تک تقریباً ڈھائی ہزار افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ملک میں انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے۔

ادھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ہاتھ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر سابق امریکی صدر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ اتحاد برقرار رکھیں اور امریکی صدر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US