وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں میں آج سے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کچے میں بڑا آپریشن شروع کرنے جا رہے ہیں، جو ڈاکو اپنے آپ کو چیمپئن سمجھتے ہیں ان کےخلاف سخت کارروائی ہوگی لیکن ہتھیار ڈالنے والوں کو آخری موقع دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا آپریشن میں فی الحال فوج کی ضرورت نہیں ہے، سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آپریشن میں حصہ لے گی، آپریشن میں پنجاب پولیس کی بھی ضرورت پڑے گی، مل کر ڈاکوؤں کو نیست و نابود کریں گے۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا سندھ میں اب کہیں بھی حفاظتی کانوائے نہیں چل رہے۔