وینزویلا کے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کی جائے، ماریہ کورینا ماچاڈو کا امریکا سے مطالبہ

image

وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا ماچاڈو نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ ان کا یہ مطالبہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو صدارتی محل سے امریکی فوجیوں کے اٹھائے جانے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ماریہ کورینا جنہیں حال ہی میں امن کا نوبل پرائز ملا ہے، انہوں نے اپنے اس مطالبے میں یہ بھی کہا ہے کہ ان تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے جنہیں بغیر کسی جواز کے حراست میں رکھا گیا ہے۔ خواہ ان کا تعلق عام شہریوں سے ہے یا فوج سے۔ یہ سیاسی قیدی ہیں۔ انہیں فوری رہا کیا جائے۔

تاہم امن کا نوبل انعام پانے والی اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا نے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کی امریکا سے رہائی کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ ماریہ کورینا امریکی صدر ٹرمپ کی نظریاتی حامی ہیں۔ وینزویلا میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 863 بتائی جاتی ہے۔ یہ اعداد و شمار ایک انسانی حقوق کے ادارے کی طرف سے سامنے لائے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US