امریکا کا ویزا اب 15 ہزار ڈالر کی ضمانت کے بغیر ناممکن، فہرست میں مزید ممالک شامل

image

امریکا کی جانب سے ویزا کے حصول کے لیے بھاری مالی ضمانت جمع کروانے والے ممالک کی فہرست میں مزید سات ممالک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس نئی پیش رفت کے بعد اب ان ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا کی درخواست دینے کے لیے 15 ہزار ڈالر تک کے بانڈز جمع کروانا ہوں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس حالیہ فیصلے میں جن نئے ممالک کو شامل کیا گیا ہے ان میں بھوٹان، بوٹسوانا، وسطی افریقی جمہوریہ، گنی، گنی بسا، نمیبیا اور ترکمانستان شامل ہیں۔ان نئے اضافوں کے بعد اب اس فہرست میں شامل ممالک کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق افریقا سے ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نوٹس کے مطابق ان نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو چکا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ پانچ ہزار سے 15 ہزار ڈالر تک کی یہ ضمانتی رقم بہت سے درخواست گزاروں کی پہنچ سے باہر ہے جس کی وجہ سے اب عام شہریوں کے لیے امریکی ویزا حاصل کرنا قریبا ناممکن ہو جائے گا۔یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد امریکا میں داخلے کے قوانین کو مزید سخت بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US