فلپائن کے علاقے باکولن میں 6.7 شدت کا زلزلہ

image

فلپائن کے علاقے باکولن میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شنہوا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 7.40 درجے شمالی عرض البلد اور 127.20 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

تاحال زلزلے سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US