خیبر پختونخوا میں کمرشل پلازوں میں قائم پرائیویٹ اسکولز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، خیبرپختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کمرشل پلازوں میں اسکول چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مراسلہ میں پرائیویٹ اسکولز کو دو ہفتوں میں عمارت منتقلی کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئِی ہے، ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کمرشل پلازوں میں اسکول چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 اپریل 2024 کو اسکولز کو عمارت منتقلی کے لیے مہلت دی گئی تھی، نئے تعلیمی سیشن 27-2026 سے قبل عمارت تبدیلی لازمی قرار دیدی گئی ہے۔