دہشت گردی کے خاتمے پر تعاون نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، بیرسٹر گوہر

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دہشت گردی کے خاتمے کے معاملے پر تحریک انصاف پر تعاون نہ کرنے کے الزامات کو بے بنیاد، جھوٹا اور حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اور پی ٹی آئی ملک سے ہر صورت اس کے خاتمے کی حامی ہے۔

انہوں نےکہا کہ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم مذاکرات کا مینڈیٹ بانی عمران خان کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارٹی دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے اور اس عمل میں عام شہریوں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی۔ انہوں نے جامع قومی پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بھی زور دیا کہ وفاقی حکومت کو صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرنے چاہئیں تاکہ اداروں اور عوام کے درمیان بہتر ہم آہنگی ممکن ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US