ملک میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم اور بھی زیادہ ٹھنڈا محسوس ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت نچلے سطح پر رہا، جہاں کوئٹہ میں منفی 4، پشاور میں 4، اسلام آباد میں 5 اور لاہور میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہریوں کو سرد موسم سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔