کویت میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت

image

کویت کی ایک فوجداری عدالت نے منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کے جرم میں دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ شواہد اور استغاثہ کے دلائل کی بنیاد پر سنایا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان کو کویت کے علاقوں کیفان اور شوویخ سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں سے 14 کلوگرام ہیروئن، 8 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین اور دو الیکٹرانک وزن تولنے والی مشینیں برآمد ہوئیں۔

عدالت میں استغاثہ نے ثابت کیا کہ دونوں افراد ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے جو کویت سے باہر سے آپریٹ کر رہا تھا۔ کویت کی وزارت داخلہ کے مطابق خفیہ معلومات اور کڑی نگرانی کے بعد تفتیشی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US