صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد اسلام آباد کے لیے نیا مقامی حکومت آرڈیننس جاری کردیا گیا۔
آرڈیننس کے مطابق، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جگہ اب ٹاؤن کارپوریشنز قائم کی جائیں گی۔ اسلام آباد میں تین ٹاؤن کارپوریشنز بنائی جائیں گی جو مقامی سطح پر خدمات کی فراہمی اور انتظامات کے لیے ذمہ دار ہوں گی۔
صدر زرداری نے آرڈیننس کے اجرا کے بعد کہا کہ یہ اقدام مقامی حکومت کو مضبوط بنانے اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔