شعبان 1447 ہجری کا چاند 19 جنوری کو پیدا ہونے کی توقع

image

اسپیس اینڈ اپرایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند 19 جنوری 2025ء کو 00:52 PST پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔

19 جنوری 2026ء کو غروب آفتاب کے وقت، چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے اور 36 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہیت کے درمیان متوقع وقت 33 منٹ ہے۔

فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 19 جنوری 2026ء کی شام کو چاند کو آنکھ سے دیکھنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ لہٰذا، بعید از قیاس ہے کہ یکم شعبان 20 جنوری 2026ء کو ہو۔

اسلامی مہینے کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US