بحیرہ عرب میں گجرات کے قریب پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی کوسٹ گارڈ نے قبضے میں لے لیا اور 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔
انچارج کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق کشتی میں تقریباً 500 کلوگرام مچھلی اور ماہی گیری کا سامان موجود تھا، لیکن کوئی غیر قانونی یا مشکوک چیز نہیں ملی۔ ماہی گیر اپنی روایتی ماہی گیری کے علاقوں میں سرگرم تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے انچارج نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار ماہی گیروں کی قانونی حیثیت واضح کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔