وزیر اعظم کا نیپرا ریگولیشنز کا نوٹس، سولر صارفین کے کنٹریکٹس کے تحفظ کی ہدایت

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر توانائی کے حوالے سے جاری نئے ریگولیشنز کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ موجودہ سولر صارفین کے کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ نیپرا سے رابطہ کر کے فوری طور پر نظرِ ثانی کی اپیل دائر کرے تاکہ سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہ پڑے۔ اس ضمن میں پاور ڈویژن کو جامع لائحہ عمل تیار کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

اس سلسلے میں آج اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر نجکاری محمد علی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سولر ریگولیشنز کے اثرات، موجودہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور نیشنل گرڈ پر بوجھ کو کم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US