محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ دوپہر یا شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ادھر ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سمندر سے چلنے والی ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شہر کی جانب رواں ہیں۔