پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

image

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 ہزار 202 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے تک آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 43 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 57 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 237 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US