خیبرپختونخوا حکومت کا جمعہ کو ورک فرام ہوم کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

image

خیبرپختونخوا حکومت نے جمعہ کے روز سرکاری ملازمین کے لیے 100 فیصد ورک فرام ہوم کی سہولت ختم کرتے ہوئے اس سے متعلق سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 مارچ 2026 کو جاری کیا گیا ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد جمعہ کو معمول کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام جاری رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین جمعہ کے روز دفاتر میں حاضر ہو کر اپنے فرائض انجام دیں گے اور اس دن کو مکمل سرکاری ورکنگ ڈے کے طور پر برقرار رکھا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے 54ویں اجلاس میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جبکہ چیف سیکرٹری نے تمام سرکاری محکموں کو اس فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US