چشتیاں: کنویں میں دم گھٹنے سے تین نوجوان جاں بحق، دو سگے بھائی بھی شامل

image

چشتیاں کے نواحی علاقے میں کنویں میں اترنے کے دوران دم گھٹنے سے تین نوجوان جاں بحق ہو گئے جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بکری کنویں میں گر گئی اور اسے نکالنے کے لیے نوجوان یکے بعد دیگرے کنویں میں اترتے گئے، تاہم زہریلی گیس اور آکسیجن کی کمی کے باعث تینوں بے ہوش ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 19 سے 24 سال کے درمیان تھیں، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں کی لاشوں کو کنویں سے باہر نکال لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US