لاہور کے معروف تجارتی مرکز شاہ عالم مارکیٹ میں فوارہ چوک کے قریب واقع ایک شیٹ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکان میں موجود قیمتی سامان مکمل طور پر جل گیا جس سے دکاندار کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔