گوادر میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

image

الیکشن کمیشن نے گوادر میونسپل کمیٹی اور متعلقہ یونین کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گوادر میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 20 اور 21، یونین کونسل نمبر 3 کے وارڈ نمبر 4 اور یونین کونسل نمبر 10 کے وارڈ نمبر 5 پر انتخابات کے لیے امیدوار یکم جولائی سے 3 جولائی 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 سے 8 جولائی کے دوران کی جائے گی، جبکہ امیدوار 18 جولائی 2026 تک اپنے کاغذات واپس لینے کے مجاز ہوں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ان نشستوں پر پولنگ 9 اگست 2026 کو ہوگی۔ امیدوار روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسر گوادر کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے تمام مراحل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے تاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US