کراچی میں موسم جزوی ابرآلود، رات میں بونداباندی کا امکان

image

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور صبح و رات کے اوقات میں بعض علاقوں میں ہلکی بونداباندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم مرطوب رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں ہلکی بونداباندی اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US