جیٹ فیول سستا ہونے سے ڈومیسٹک فضائی کرایوں میں کمی، نئے نرخ جاری

image

جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر کے مختلف ڈومیسٹک فضائی روٹس پر ہوائی ٹکٹوں کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے جس کے تحت مسافروں کو سفری اخراجات میں کچھ ریلیف ملے گا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے یک طرفہ ٹکٹ کا کم سے کم کرایہ 16 ہزار 770 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 48 ہزار 890 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سے کوئٹہ کا کم سے کم فضائی کرایہ 12 ہزار 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 44 ہزار 140 روپے ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کے لیے کم سے کم یک طرفہ کرایہ 13 ہزار 603 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 44 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ تمام کرایوں میں اوسطاً 7 ہزار 840 روپے فیول سرچارج الگ سے شامل کیا جائے گا۔

حکومتی ٹیکسز اور لیویز کے اضافے کے بعد ایک ٹکٹ کی مجموعی قیمت 26 ہزار 755 روپے تک پہنچ جاتی ہے جبکہ معمول کے دنوں میں ڈومیسٹک روٹس پر یک طرفہ سفر کا خرچ عموماً 26 ہزار روپے سے زائد رہتا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سیزن کے دوران یا ہنگامی بنیادوں پر ٹکٹ کی خریداری کی صورت میں ڈومیسٹک روٹس پر یک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 58 ہزار 875 روپے تک جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ فضائی کرایے کوئٹہ سے اسلام آباد اور کراچی سے اسلام آباد کے روٹس پر وصول کیے جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US