سانحہ گل پلازہ کیس میں پراسیکیوشن نے ایک بار پھر پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا چالان اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دیا۔
پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے پہلے سے اٹھائے گئے اعتراضات مکمل طور پر دور نہیں کیے گئے۔ چالان کے ساتھ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منسلک نہیں کی گئی، جبکہ عمارت کے ڈیزائن میں تبدیلی اور مبینہ انتظامی غفلت سے متعلق اہم تفصیلات بھی شامل نہیں کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تمام اعتراضات دور کرکے چالان دوبارہ جمع کرایا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحقیقاتی رپورٹ میں گل پلازہ آتشزدگی کو حادثاتی قرار دیا گیا تھا، تاہم مقدمے میں متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جنہیں پولیس نے مفرور قرار دیا ہے۔