وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے کاہنہ کا دورہ کیا اور سانحے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاں بحق اور متاثرہ افراد کے لواحقین میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کیے اور سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ نے متاثرین کے اہل خانہ کے دکھ میں شریک ہوتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو تمام ضروری سہولیات اور امداد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔