جمعہ کے خطاب کے دوران مذہبی مقرر ناصر مدنی کی طبیعت اچانک خراب

image

جہانیاں میں جمعہ کے خطاب کے دوران معروف مذہبی مقرر ناصر مدنی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں فوری علاج کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر مدنی ضلع جہانیاں کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ سے پہلے بیان کر رہے تھے کہ دورانِ خطاب انہیں اچانک دل کی تکلیف محسوس ہوئی اور ان کی حالت بگڑنے لگی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے سے پہلے انہوں نے کلمۂ طیبہ پڑھا۔ بتایا گیا کہ وہ تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر گئے جس کے بعد مسجد میں موجود افراد فوری طور پر ان کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔

واقعے کے فوراً بعد انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر بہتر طبی سہولت کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی مسجد میں موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US